برسبین،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کے ہنگام میں بھارت کو گابا ٹیسٹ میں جھٹکا،سمتھ اور ہیڈ کے پنچ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے ہنگام میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ تو جنگ لڑتے ہوئے ہم ڈیڑھ ماہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس کی کوشش تھی ۔ بس پاکستان نہیں جانا ۔اپنی بات منوانی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ پاکستان نے جواب میں اس بار بھارت کے ساتھ جو کیا وہ اس نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ خواب کی بات کریں تو آج گابا برسبین میں آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے اہم ترین میچ میں بھارتی بائولرز کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ان کے بائولرز نے بھی گزشتہ رات نہیں سوچا ہوگا۔
گابا میں میں بھارت کا کم سے کم میچ جیتنے کا خواب بکھر گیا ہے ۔یوں جاری سیریز میں اگر اس ٹیسٹ کا فیصلہ ہوا تو آسٹریلیا بڑی آسانی کے ساتھ اس سیریز میں برتری کی طرف جائے گا اور بھارت کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل خواب بن کر رہ جائے گا ۔میچ کا پہلا روز قریب بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔آسٹریلیا نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 28 رنز بنائے تھے آج جب کھیل شروع ہوا تو بھارتی بائولرز کو پہلی کامیابی جلد ہی مل گئے، جب عثمان خواجہ 31 کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر بمراہ کا شکار بنے۔ نئے بیٹر لبوشین کا قیام بھی وکٹ پر زیادہ نہ تھا لیکن ان سے پہلے دوسرے اوپنر میکونسی صرف نو رنز بنا کر بمرا کا شکار ہوئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 38 تھا۔ بھارت کو تیسری کامیابی 75 کے سکور پر لبوشین کی صورت میں ملی جب وہ صرف 12 رنز بنا کر کمار کا شکار ہوئے ۔
سمتھ نے 536 دنوں کے بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ 190 گیندوں پر 101 رنز بنائے، روہت شرما کو ایک کیچ دیا، جو پہلی سلپ پر موجود تھے۔
بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں، اسٹیو اسمتھ نے فارمیٹس میں 15ویں سنچری کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا،کیریئر کی 33 ویں سنچری
چیمپئنز ٹرافی کا ڈرامہ ختم،معاملات کا ڈراپ سین،اعلان کی نئی تاریخ آگئی
اس کے بعد سٹیون سمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی جوڑی جڑ گئی۔ دونوں نے پہلے تھوڑا سا محتاط اور بعد میں جارحیت کے ساتھ بیٹنگ کی اور وکٹ پر قریب 50 اوور گزارے ا۔ چوتھی وکٹ پر 241رنز کی شراکت بنائی اور اپنی ٹیم کے سکور کو 316 تک لے گئے۔ یہاں سٹیون سمتھ 101 رنز بنا کر بمراہ کا شکار بنے اور نئے انآے والے بیسٹ مین مچل مارچ بھی جلدی آؤٹ ہو گئے ۔ وہ پانچ رنز بنا سکے اور ان کو بھی بمراہ نے آؤٹ کیا۔ ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ جنہوں نے 152 رنز بنائے اور انہوں نے گزشتہ ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کی تھی وہ 337 کے اسکور پر اس وقت آئوٹ ہوئے جب جسپریت بمرہ نے انہیں شکار کر دیا ۔انہوں نے صرف 160 گیندیں کھیلیں اور 18 چوکے لگائے ۔ یوں کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 101اوورز کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر405 رنز بنا لیے تھے۔بمراہ کی 72 رنزکے عوض 5 وکٹیں رائیگاں گئیں۔ایلکس کیری 45 پر موجود تھے۔