کنگسٹن ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی جیت لیا ہے۔ یوں تین میچز کی سیریز میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ اس نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
کنگسٹن میں لوسکورنگ شو تھا اور میزبان کرکٹ ٹیم کو صرف 130 رنز کا ہدف ملا لیکن 18.3اوورز میں وہ 102 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر نو وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔تسکین احمد نے 3 وکٹیں لیں۔
یوں بنگلہ دیش 27 رنز سے جیت گیا۔