پی سی بی کا جھٹکا یا نیا پلان،ویسٹ انڈیز نے اپنی نیوز سے شیڈول ڈیلیٹ کردیا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ملتان میں اپنے ہی ذکر کردہ 2 ٹیسٹ میچزشیڈول کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سکواڈ کا اعلان،ملتان میں 2 ٹیسٹ کا شیڈول آگیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا تو خبر کے اخر میں پاکستان میں شیڈول دو ٹیسٹ میچز کا بھی ذکر کیا اور لکھا کہ دونوں میچز ملتان میں ہوں گے ان کی تاریخیں بھی جاری کیں تو یہ کرنا ہی تھا کہ پاکستان میں تھوڑا شور مچا کہ یہ جو کام پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا تھا۔وہ ویسٹ انڈیز بورڈ نے کیسے کر دیا۔ دوسرا یہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ کراچی میں اور دوسرا ملتان میں ہونا تھا۔ شور مچنے کی دیر تھی کہ لگتا ہے کہ پی سی بی ایوانوں سے کچھ ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بورڈ نے اپنی ہی جاری کردہ پریس ریلیز کو تبدیل کیا اور اس میں سے شیڈول کو اڑا دیا۔ اب کرکٹ فینز کے لیے اور خاص کر جنوبی پنجاب اور ملتان کی عوام کے لیے یہ سوال اہم ہو گیا ہے یہ کیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان میں ایک ٹیسٹ کھیلے گی یا دو کھیلے گی، کیونکہ عام طور پہ خیال تھا کہ ملتان کو دو ٹیسٹ شاید اس لیے بھی دے دیے گئے ہوں کہ کراچی میں تعمیراتی کام جاری ہے اور دوسرا ملتان میں اعلان کردہ تین ملکی کپ کو پی سی بی لاہور اور کراچی کی طرف منتقل کر رہا ہے تو ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام یہ سوچ رہی تھی کہ تین ملکی کب کی منتقلی کے تناظر میں ملتان کو دو ٹیسٹ مل گئے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے اور ملتان میں شیڈول کے مطابق ایک ٹیسٹ ہونا ہے تو پھر ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام یہ سوچنے میں اور تقاضا کرنے میں حق بجانب ہوگی کہ پہلے سے اعلان کردہ تین ملکی کپ جس میں پاکستان جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔ وہ شیڈول کےمطابق ملتان میں ہی ہو۔
ویسٹ انڈیز نے پی سی بی سنبھال لیا،کیویز اور پروٹیز بھی اب ٹیک اوور کریں گے