سنچورین۔کرک اگین رپورٹ۔
پہلا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی کمبی نیشن شان مسعود بتارہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی تک غور و فکر جاری ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے کون سا کمبینیشن رکھا جائے، بظاہر پچ دیکھ کر لگتا ہے کہ پیسز کے لیے مددگار ہے لیکن گراؤنڈ کو دیکھا جائے تو ایک بات طے ہے کہ جو شاٹ کھیلے گا تو اس کو بھی اسکور ملیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ محمد عباس کیوں تین سال نہیں کھیلے۔ میں اس کا کیا جواب دوں۔ کیونکہ میں ایک سال سے ٹیم کا کپتان ہوں۔ سال پہلے دورہ آسٹریلیا میں ہمارے پاس چھ فاسٹ باؤلرز تھے۔ اس وقت جو کھیل رہے تھے ان میں حسن علی ،میر حمزہ وغیرہ بھی تھے تو محمد عباس کا وہاں ساتواں نمبر تھا، چونکہ وہ پہلے سے نہیں کھیل رہے تھے تو میں نے بھی ان کو نہیں کھلایا ،لیکن اب یہاں جنوبی افریقہ کی پچز پران کی ضرورت محسوس ہوئی۔ ان کے تجربے اور سکلز سے فائدہ اٹھائیں گے اور وہ پاکستان کے بنیادی باؤلر ہوں گے۔ شان مسعود نے مزید کہا کہ آخری دورہ جنوبی افریقہ میں 2018 کے ٹیسٹ میں ایک موقع پر ہمیں 100 رنز کی لیڈتھی اور صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ میں اور امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے لیکن جیسی وکٹ گری لائن لگ گئی اور پاکستان کے ہاتھ سے ٹیسٹ نکل گیا تو اس چیز کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ہمیں کم سے کم جنوبی افریقہ کے لیے ہمیشہ سے 299 پلس کا ہدف سیٹ کرنا ہوگا یعنی اس اس پچ کے اوپر ہم تبھی میچ جیت سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ نمبر آٹھ پر پاکستان کے لیے عامر جمال ایک اچھے آل راؤنڈر ہوں گے ۔انہوں نے ماضی میں ثابت بھی کیا ہے اور یہ نمبر سات آٹھ نو پر ٹیسٹ باؤلرز بطور آل راؤنڈرز کا اس وقت کلچر ہے اور ان کی ضرورت ہے تو پاکستان کے پاس بھی ایک بہترین آپشن ہے۔جنوبی افریقہ کے پاس نمبر نو تک آل راؤنڈرز ہیں جس میں پیسرز بھی ہیں تو ہم چار پیسز کے ساتھ جائیں گے اور جنوبی افریقہ بھی اسی کمبینیشن کے ساتھ جائے گا ۔پچ ایسی ہے کہ کمبینیشن میں کوئی بڑا فرق ہونے نہیں لگا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتیں اور جنوبی افریقہ میں ایک اعزاز حاصل کریں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل 26 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم دو میچز کی سیریز کھیلے گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔پاکستان کی ٹیم سنچورین میں آج تک کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔ تین ٹیسٹ کھیلی ہے۔ تینوں میں شکست ہوئی۔ دو میچز تین دن کے اندر ختم ہوئے۔ پاکستان کے لیے دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کو وہ شکست دے گا تو اس کا براہ راست فائدہ آسٹریلیا کا ہوگا یا بھارت کو ہوگا۔ پاکستان کو صرف ایک اعزاز ہوگا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز پہلی بار جیتے گی۔