قومی کرکٹ سکواڈ کی جنوبی افریقہ سے وطن واپسی شروع.قومی کرکٹ اسکواڈ براستہ دوبئی کل پاکستان پہنچے گا
قومی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا ، عامر جمال ، محمد عباس سمیت دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے.کپتان شان مسعود، سعود شکیل ، نعمان علی ، میر حمزہ اور حسیب اللہ سمیت دیگر اراکین دبئی سے براستہ کراچی پہنچیں گے.محمد رضوان اور کامران غلام دبئی سے پشاور جبکہ خرم شہزاد اور عبداللہ شفیق اسلام آباد اور سیالکوٹ پہنچیں گے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اگلا مشن ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز ہے اور اس کے بعد 3 ملکی اور چیمپئنز ٹرافی ہے۔