انگلینڈ کے بعد کرکٹ جنوبی افریقا کا افغانستان بائیکاٹ میچ مطالبہ کا جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ پیٹر ہین سے خط و کتابت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور ملکی سپورٹس منسٹر کے مطالبہ کا بھی ایک ساتھ جواب دے دیا ہے۔دونوں جانب سے جنوبی افریقہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فروری میں پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ میں افغانستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے۔
بریکنگ نیوز ،افغانستان پر پابندی کیلئے انگلینڈ کی آئی سی سی سے ہنگامی میٹنگ شیڈول
کرکٹ سائوتھ افریقا نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے ساتھ سلوک اور دبائو کو گھناؤنا سمجھتا ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ خواتین کی کرکٹ مساوی شناخت اور وسائل کی مستحق ہے، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں جنوبی افریقہ میں خواتین کی کرکٹ پر کرکٹ جنوبی افریقا کا ریکارڈ خود بولتا ہے۔جیسا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایک ایونٹ ہے، اس لیے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے تقاضوں اور ضوابط کے مطابق عالمی ادارہ کی طرف سے افغانستان کی پوزیشن کی رہنمائی کرنی چاہیے۔
یوں انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کرکٹ سائوتھ افریقا نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچزکے بائیکاٹ سے انکار کرکے سارا ماجرا آئی سی سی پر چھوڑا ہے
کرکٹ سائوتھ افریقا کے صدر ریحان رچرڈز نے کہا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ آئی سی سی کے تمام ممبران کی جانب سے زیادہ متحد اور اجتماعی نقطہ نظر زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔کرکٹ جنوبی افریقا پرعزم ہے اور آئی سی سی اور دیگر اراکین کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا تاکہ ایسا حل تلاش کیا جا سکے جو افغانستان میں خواتین کی کرکٹ کو برقرار رکھے اور اس ملک میں بامعنی تبدیلی کو متاثر کرے۔
چیمپئنز ٹرافی افغانستان میچ،پلیئرز سےبراہ راست بائیکاٹ کامطالبہ،برطانوی وزیر اعظم کارد عمل آگیا