دبئی۔کرک اگین رپورٹپاکستانی ٹیم کا بڑے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن،محسن نقوی نے کہانی ہی مکادی ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ۔قومی ا سکواڈ کا دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن۔کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔بولرز نےصرف ایکسرسائز ڈرل میں حصہ لیا،باؤلنگ کی پریکٹس نہیں کی۔بیٹرز نے صرف وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کل کھیلا جا ئےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا دئبی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کوچز سے بھی ملے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہدیا ہے کہ کھل کرکھیلیں۔میرا تم پر یقین ہے۔باقی تم جیتو یا ہارو۔ہمیں تم سے پیار ہے۔لاہور میں انگلینڈ،آسٹریلیا میچ میں بھارتی ترانہ چلائے جانے پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کا مسئلہ ہے۔کوئی تیکنیکی ایشو ہوگا۔ہم نے بات کرلی ہے۔