ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ۔حسن نواز مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر،پاکستان پھر ڈگمگاگیا،کیویز کو آسان ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو شروع میں ڈرائیو کرنے والے اوپنر حسن نواز مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں صفر ہر آئوٹ۔اس بار پہلے میچ کی نسبت ایک بال زیادہ کھیل گئے۔اتوار کوکرائسٹ چرچ میں 2 بالز پر صفر پر گئے اور آج ڈنینڈن میں 3 بالز پر نیوزی لینڈ کے خلاف صفر پر چلے گئے۔
حسن نواز کون ہیں۔سوال تو ہوگا۔کیا پاکستانی ہیں۔کیا پاکستان کیلئے کھیلے ہیں۔اسی سیریز سے ڈیبیو کروایا گیا۔22 سال سے کچھ زائد عمر ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں22 میچزمیں کی اوسط سے492 رنز بناسکے۔11 فرسٹ کلاس میچز میں587 رنزہیں
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش سے متاثرہ رہا۔اننگ کو 15 اوور فی سائیڈ تک محدود کیا گیا۔بلیک کیپس نے ٹاس جیت کر پھر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔پاکستانی اوپنر پھر ناکام ہوئے۔دوسرے اوپنر محمد حارث جو پہلے میچ میں صفر پر تھے،اس بار 11 کرگئے۔عرفان خان 11 اور خوشدل شاہ 2 کرسکے۔کپتان سلمان علی آغا نے نمبر 3 پر بہتر بیٹنگ کی لیکن ان کی حالت دیکھیں کہ سیئرز کی ایک آسان شاٹ پچ بال پر لیگ سائیڈ بائونڈری پر آسان کیچ دے گئے۔3 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 28 بالز پر 46 رنزبنائے۔شاداب خان 14 بالز پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 کرگئے۔جہاں داد خان صفر کا شکار ہوئے۔عبد الصمد 11 کرسکے۔شاہین آفریدی نے 14 بالز پر 22 رنزکر کےپاکستان کو 9 وکٹ پر 135 رنزتک پہنچادیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی،بین سیئرز، جمی نیشام اورایش سودھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔