کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا،کین ولیمسن کے حوالہ سے بری نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن= جنہیں کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2025 کے لیے خریدا ہے، اپنی ٹیم کے ابتدائی پانچ میچوں سے محروم ہنگےاس خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ فرنچائز کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جو 2024 کے سیزن کی مایوسی کے بعد ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
کین ولیمسن کی عدم دستیابی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے، لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ آئی پی ایل میں کمنٹری کے وعدوں کی وجہ سے پانچ میچوں سے محروم ہوں گے۔ اس کے علاوہ کچھ سالوں میں مستقل بنیادوں پر انجری سے لڑائی وجہی ہوسکتی ہے۔اس طرح، کین ولیمسن پانچ میچوں سے محروم ہونے کے بعد وہ 25 اپریل کو کھیلے جانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے دستیاب ہوں گے۔ وہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ میں فروخت نہیں ہوئے تھے لیکن پھر سپلیمنٹری راؤنڈ میں کنگز نے انہیں خرید لیا تھا۔