لندن۔کرک اگین رپورٹ۔لیجنڈری لیگ بائیکاٹ کا اثر ایشیا کپ پر،بھارتی کیمپ میں سرگوشیاں،انڈین پلیئرز کا پلان تیار۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی عوام اور فینز کا غصہ اور دباؤ لیجنڈری کرکٹرز تو برداشت نہ کر سکے، جنہوں نے کم سے کم اپنے کیریئر میں کوئی نہ کوئی آئی سی سی کا ایونٹ جیت رکھا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ موجودہ کرکٹرز یہ دباؤ برداشت کر سکیں گے؟ کیونکہ ایشیا کپ 2025 ہو رہا ہے اور جس طرح اس کے شیڈول کا اعلان ہوا ہے۔ اس میں بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کی بے بسی واضح دکھائی دی ہے، اس سب کے پیچھے اصل وجہ ایک ہی ہے، جس پر کوئی جانا نہیں چاہتا یا جانتے ہوئے اس میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا یا شاید بات کر نہیں پاتا، لیکن کھلاڑی یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ انہیں بتا دیا گیا ہے۔
اب انگلینڈ میں موجود لیجنڈری پلیئرز نے جب پاکستان سے ورلڈ لیجنڈ چیمپئن کے ایک میچ کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ سیمی فائنل بھی کھیلنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور خود بیک پیک کر کے واپس اپنے ملک جا رہے ہیں تو وہیں انگلینڈ کی سینیئر ٹیسٹ ٹیم بھی موجود ہے جس میں کئی کھلاڑی ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ ان کے کیمپ میں اب یہ سرگوشیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوگا اور ہم کیا کریں گے، کیونکہ یہاں سے جب ٹیمیں فارغ ہوں گی تو بیچ میں صرف ایک ماہ باقی ہے اور ستمبر میں ایشیا کپ شیڈول ہے تو بھارتی کھلاڑی اب کھسر پھسر کر رہے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔
ورلڈ لیجنڈز لیگ،بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار ،اگلا فیصلہ
اگر حکومت اور بی سی سی آئی نے کھلی چھوٹ دی بھی سہی تو کیا ہم میچ کے دن پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر سکیں گے۔ کیونکہ جوں ہی وہ ٹائم آئے گا بھارتی فینز، عوام اور ان کی طرف سے اور دباؤ بڑھتا جائے گا ۔ایک رائے یہ دی گئی ہے کہ بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور جو کھلاڑی نہیں کھیلنا چاہتے انہیں چھٹی دے دی جائے گی اور جو صرف کھیلنا چاہتے ہیں، انہیں ہی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا تاکہ ایونٹ خراب نہ ہو لیکن سوال یہ ہے کہ کون کھیلنا چاہے گا۔ اس کا جواب آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔یہ جھگڑا بہرحال بڑھ گیا ہے اور یہ معاملہ انٹرنیشنل سطح پر آ گیا ہے کہ بھارت کے لیجنڈری کرکٹرز نے پاکستان لیجنڈری کے خلاف ورلڈ چیمپیئن لیگ کا سیمی فائنل نہیں کھیلا اور پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
