عمران عثمانی۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ون ڈے سیریز،ریکارڈز،1988 سے کیا نہیں ہوا جو اب ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم گزشتہ دو عشروں سے زبوں حوالے کا شکار ہے ۔تباہی اور بربادی کے دھانے سے بھی آگے ہے۔ اس سے کہیں بہتر زمبابوے اور بنگلہ دیش جیسی کمزورٹیمیں ہیں لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش کی بات نہیں ہو رہی یہاں پر۔ یہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی بات ہے۔دو عشروں سے کمزور چلتی ٹیم کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ریکارڈ کو کیا بہتر کر سکی یا نہیں کر سکی۔ اعدادوشمار دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 137 ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان کی قسمت میں 63 فتوحات آئی ہیں اور ویسٹ انڈیز نے آج تک دو عشرے زبوں حالی کے گزارنے کے باوجود تک ہم سے زیادہ 71 میچز جیت رکھے۔ کیا ہے یہ؟
اگر ہم گزشتہ دو عشروں کا ریکارڈ دیکھیں تو پاکستان نے 2005 سے اب تک 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔ 10 میچز ہارے ہیں۔ باقی ٹائی ہیں بے ۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 31 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔ 15 جیتے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور 16 ہارے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز ٹائی ہوئے ہیں۔ میں بار بار ویسٹ انڈیز اس لیے لکھ رہا ہوں کہ وہاں ورلڈ کپ کے حوالے اور 3 ملکی سیریز کے میچز کسی اور ٹیم سے ہوئے ہوں، وہ ایک الگ ایشو ہے ۔ہم پاکستان بنام ویسٹ انڈیز کی بات کر رہے ہیں۔
بہت اہم ہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں باہمی ون ڈے سیریز جو کھیلی ہیں، اس میں سے اس نے ویسٹ انڈیز سے زیادہ 4 جیت رکھی ہیں ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو جیت سکی ہے ۔ایک سیریز ڈرا ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم 1988 کے بعد پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں کوئی ون ڈے ٹرافی نہیں جیتی، باہمی سیریز کی ،یاد رکھیں۔ یہ 37 سال کا عرصہ بنتا ہے۔ اس دوران پاکستان متعدد بار جیتا ہے۔
آپ کو یہ پڑھ کے حیرت ہوگی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ سیریز 8 سال بعد کھیل رہی ہے۔ آخری سیریز اس نے 2017 میں کھیلی تھی اور جیتی تھی ۔اتنا طویل عرصہ، اتنا طویل گیپ ویسٹ انڈیز کی زبوں حالی کی علامت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بار بھی ون ڈے سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تھا ۔اس پر طویل جھگڑا رہا۔ وہ چاہتا تھا کہ ون ڈے کی جگہ مزید دو ٹی 20 میچز کھیلیں لیکن ویسٹ انڈیز کی مجبوری تھی ۔مجبوری یہ تھی کہ اسے ون ڈے سیریز کھیلنی تھی۔ اسے ون ڈے ورلڈ کپ ہزار 2027 کے لیے کوالیفیکیشن براہ راست کرنے کے لیے یہ سیریز درکار ہے اور جیتنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ ٹاپ 10 میں رہے۔ کسی کو بھی اس کا احساس نہیں تھا ،شاید بعد میں ہوا ،تو کیا پاکستان کرکٹ ٹیم آٹھ سال بعد جو سریز کھیل رہی ہے اور 1988 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ملک میں نہیں جیتی ،کیا اس بار ہارنے جا رہی ہے۔ ہارے گی تو کیا ہوگا، کیونکہ بابراعظم بھی ہوں گے اور رضوان کپتان ہونگے۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2025 ون ڈے سیریز
پہلا ون ڈے۔8 اگست
دوسرا ون ڈے۔10 اگست
تیسرا ون ڈے۔12 اگست
