ٹرینڈاڈ،کرک اگین رپورٹ۔پہلا ون ڈے،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو ڈاجی ہدف،ڈرامہ ممکن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ٹرینڈاڈ میں تین میچز کی سیریز کے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں اس وقت سب کو حیرت ہوئی جب حسن نواز کو ون ڈے کیپ دی گئی۔ اب انتظار ہوگا کہ ٹیسٹ ٹیپ کب ہو اور پھر کپتان بنائے جائیں گے، بہرحال پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا ان میں عبداللہ شفیق ،صائم ایوب، بابرعظم ،محمد رضوان، سلمان آغا،حسن نواز، حسین طلعت ،فہیم اشرف ،شاہین آفریدی ،نسیم شاہ اور سفیان مقیم ہیں۔
ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان محمد رضوان نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز نہ کھیل سکی اور 49 اوورز میں280 رنز پر رنز پر آئوت ہوگئی۔ ،اننگ کی خاص بات ایون لیوس کے60 ر نز صرف 62 بال پر تھے ۔کیسی کارٹین نے 30 رنز بنائے ۔شائی ہوپ جو کپتان ہیں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔روسٹن چیز نے 54 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین افریدی نے 51 رنز دے کر4 اور نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
