ڈھاکا۔کرک اگین آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سابق سربراہ ایلکس مارشل پھر آگئے لیکن کس ملک میں،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی کے عالمی کرکٹ کے انسداد بدعنوانی یونٹ (اے سی یو) کے سابق سربراہ الیکس مارشل کو اپنے اے سی یو آپریشنز کی نگرانی کے لیے ایک سال کے لیے مشیر مقرر کیا ہے۔
یہ فیصلہ ہفتے کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران کیا گیا، جہاں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین افتخار رحمان نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایلکس مارشل کو ایک سال کے لیے مقرر کیا کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہیں مزید چوکس رہنے اور مزید تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بدعنوانی کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ہم خالی نہیں بیٹھ سکتے، اس لیے ہم صرف اپنی افرادی قوت کو بڑھانا، ایک مناسب ٹرینر لانا، اور اپنی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں – اسی لیے ہم ایک سال کے لیے الیکس کی تقرری کر رہے ہیں۔
