ہرارے۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سے قبل سری لنکا کو بھی بڑا جھٹکا۔80 پر ٹیم ڈھیر۔زمبابوے سے شکست،اسے بھی اتوار 7 ستممبر کو ایک فائنل کا سامنا ہوگا۔
زمبابوے نے ہفتے کے روز دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں کی جیت کے ساتھ سیریز برابر کردی۔ 15 اوورز میں ڈرامہ تمام ہوا۔ اتوار کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
کپتان سکندر رضا اور آل راؤنڈر بریڈ ایونز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت ک سری لنکا کو 17.4 اوورز میں 80 رنز پر ڈھیر کردیا۔
زمبابوے نےپہلے پانچ اوورز میں اپنی پہلی تین وکٹیں گنوادیں لیکن ریان برل اور تشنگا میوسیکیوا نے ناقابل شکست شراکت داری کرکے 34 گیندیں قبل میچ جیت لیا۔اس میچ میں 164 سکور بنے۔یہ سری لنکا زمبابوے ٹی 20 تاریخ میں کسی بھی میچ میں کم سکور تھا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں بدھ کو سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار وکٹوں سے جیتا تھا۔
