نئی دہلی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،پاک بھارت میچ رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست،کیس سماعت کیلئے مقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 14 ستمبر کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کرکٹ میچ کو منسوخ کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔
یہ عرضی چار درخواست گزاروں، تمام قانون کے طالب علموں کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جن کا موقف ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے بعد میچ کا انعقاد قومی مفاد کے خلاف ہے اور یہ مسلح افواج کے ساتھ ساتھ اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
سپریم کو رٹ میں سماعت 12 ستمبر کو ہوگی۔پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔
