مانچسٹر۔کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کا ٹی 20 میں جنوبی افریقا کیخلاف 300 سے زائد سکور،کتنے ریکارڈز بنے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ بنایا اور زمبابوے کے بعد صرف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والا ملک بن گیا، جس نے میچ میں 300 سے زیادہ رنز بنائے۔ تھری لائنز نے صرف دو وکٹیں گنوائیں اور بورڈ پر 304 رنز بنائے۔
فل سالٹ نے انگلینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنائی، اور وہ 60 گیندوں پر 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں جوس بٹلر (83) اور ہیری بروک (41) نے بھرپور ساتھ دیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ایک سنگ میل عبور کیا جو اس سے قبل صرف دو ٹیموں زمبابوے اور نیپال نے حاصل کیا۔
سالٹ اور بٹلر نے پہلی وکٹ کے لیے 126 رنز جوڑے۔ بٹلر کے جانے کے بعد، سالٹ نے بیتھل اور بروک کے ساتھ تیز رفتار رنز جوڑے تاکہ انگلینڈ کو 300 سے آگے لے جا سکے۔
ٹی 20میں سب سے زیادہ ٹیم کا ٹوٹل
زمبابوے 344/4 گیمبیا
نیپال 314/3 منگولیا
انگلینڈ 304/2 جنوبی افریقہ
بھارت 297/6 بنگلہ دیش
زمبابوے 286/5 سیشلز
زمبابوے ایک ٹی 20 میچ میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم بن گئی، اور دوسرے نمبر پر نیپال کا قبضہ ہے، جس نے منگولیا کے خلاف 314 رنز بنائے۔ انگلینڈ سے پہلے بھارت تیسرے نمبر پر تھا لیکن اب وہ چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔
پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔
دوسرے میچ کا نتیجہ۔جنوبی افریقا 16.1 اوورز میں 158 پر آل آئوٹ ہوا۔یوں انگلینڈ نے146 رنز سے جیت کے ساتھ سیریز برابر کی ہے۔
