دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025 سپر فائنل،پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹاس اپ ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے بڑے سپر فائنل کیلئے میدان سج گیا ہے۔پوری دنیا کی نگاہیں ایک بار پھر دبئی کرکٹ سٹیڈیم پر مرکوز ہیں۔اس بار گزشتہ 2 اتوار تو چھوڑیں۔41 سال کے 16 ایشیا کپ بھی پیچھے رکھ دیں،ایشیا کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان بمقابلہ بھارت فائنل ہونے جارہا ہے۔
دبئی سے اطلاعات یہ ہیں کہ ہیجان ہے۔کھلاڑیوں میں جذبات ہیں۔میچ کے دوران گرمی سردی دیکھنے کو ملنے والی ہے۔
دبئی سے پاکستان بھارت فائنل مقابلہ کی ٹاس اپ ڈیٹ یہ ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔یوں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی۔
