گوہاٹی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کا افتتاحی میچ میزبان بھارت ویمنز ٹیم نے جیت لیا ہے۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دی۔
بھارت نے 8 وکٹ پر 269 رنزبنائے۔جواب میں سری لنکن ٹیم 45.4 اوورز میں 211 پر آئوٹ ہوگئی۔۔
بارش کے سبب میچ 47 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔
پاکستان وویمنز ٹیم 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔پاکستان وویمنز ٹیم کی پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس۔پلئیرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ۔ باولنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی۔بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔
