پریٹوریا۔کرک اگین رپورٹ۔ایڈن مارکرم کا پاکستانی سپن ڈاکٹرز کو بڑا پیغام،توڑ نکال لیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایڈن مارکرم جنوبی افریقا کے قائم مقام ٹیسٹ کپتان ہیں وہ تیمبا باووما کی جگہ قیادت کریں گے۔پاکستان میں ان کی نئی سائیکل کی پہلی ٹیسٹ سیریز 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔پاکستان روانگی سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے پاکستان کو چتائونی دی ہے کہ جو مرضی کرو،جیسی مرضی پچز بنائو۔ہم تیار ہیں۔
پاکستان جس نے گزشتہ سال ملتان میں انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ ڈرامائی انداز میں ہارنے کے بعد ملتان میں ہی اسی پچ پر دوسرا ٹیسٹ کھیلا تھا۔پچ کو دیو ہیکل پنکھوں اور ہیٹرز سے خشک کیا گیا تھا۔نتیجہ میں تمام 20 انگلش وکٹیں سپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے لی تھیں،میچ جیتا تھا۔پھر یہی کچھ راولپنڈی میں کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
مارکرم نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر یہ آپ کی ہوم سیریز ہے تو آپ جو بھی پچ آپ چاہیں تیار کر سکتے ہیں۔”لہذا یقینی طور پر میری طرف سے کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے۔ اگر آپ ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹیج کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیتنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسا کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
پاکستان نے گزشتہ سال جو کچھ بھی کیا۔اس کے بعد پروٹیز الرٹ ہیں۔اس کے پیش نظر جنوبی افریقہ کسی وہم میں نہیں ہے کہ اس بار سطح معمولی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اتوار کی دوپہر 12.30 بجے سے پیر کی سہ پہر 3 بجے تک پریٹوریا کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایسی پچز پر تربیت کی جو اتنی ہی پاکستانی تھیں جتنا کہ سینٹر کا گراؤنڈ اسٹاف انہیں بنا سکتا تھا۔
مارکرم نے پریکٹس سیشنز کے درمیان بتایا کہ تین پچز ہیں جو کافی حد تک گھوم رہی تھیں۔تین میں سے دو واقعی بہت سپن کرہی ہیں۔درمیان کی پچ اب بھی تیز سپن پیش کررہی تھی لیکن اس پر بیٹنگ کرنا قدرے آسان ہے۔ پھر ہمارے پاس درمیان میں ایک پٹی ہے جو ہر ممکن حد تک مردہ ہے لیکن یہ ہمیشہ اتنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ ہائی ویلڈ پر ایسا کرنا مشکل ہے لیکن ہم نے تمام خانوں کو ٹک کرنے کی پوری کوشش کی۔مارکرم نے کہا ہے کہ اگر یہ انگلش سیریز کی طرح پچز ہیں تو یہ دونوں ٹیموں کے لیے بیٹنگ کے نقطہ نظر سے مشکل ہونگی۔ ہم نے صرف اس سے خوش ہونا ہے جو ہمارے پاس ہے، حالات جیسے بھی ہوں۔ میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوں۔
جنوبی افریقہ نے آخری بار جنوری اور فروری 2021 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ ہوم سائیڈ نے کراچی میں سات وکٹوں اور راولپنڈی میں 95 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
