راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے پھر17 رنزمیں 5 وکٹیں گنوادیں،333 پر آئوٹ،مہاراج کی 7 وکٹیں،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستانی بیٹرز کیشو مہاراج کے آگے لیٹ گئے۔سپنر نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 7 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 259 رنز 5 وکٹ سے 333 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی آخری 5 وکٹیں سکور میں 17 رنزکا اضافہ کرکے گریں۔کیونکہ چھٹی وکٹ 316 پر گری تھی جب سلمان علی آغا 45 کرکے گئے۔ اگلی وکٹ سعود شکیل کی تھی جو 66 کرکے پویلین لوٹے۔باقی کوئی نہ کھیل سکا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سپنر کیشو مہاراج نے42.4 اوورز میں 102 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔
