لاہور، 24 اکتوبر 2025۔کرکث بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستان ٹیسٹ کپتان تبدیل،شان مسعود ڈائریکٹر پی سی بی،کیریئر بھی تمام
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ان کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے قبل ہی ہی سی بی میں بڑا عہدہ دے دیا ہے لیکن اہم بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شان مسعود ٹیسٹ کپتانی سے برطرف ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان لایا جارہا ہے۔یہی نہیں بلکہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر بھی قریب ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
سب سے پہلے ہی سی بی اعلامیہ دیکھیں
پی سی بی نے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کر دیا ہے۔
36 سالہ کھلاڑی نے 44 ٹیسٹ، نو ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3،108 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں، جس میں 6 ٹیسٹ سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شان نے 14 ٹیسٹ میں پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے جس میں حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں کی سیریز بھی شامل ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر اس کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی۔
اہم نکتہ
پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان نہیں لکھا۔ساتھ ہی ان کے مکمل کیریئر کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے 36 سالہ کرکٹر کہہ کر ان کی عمر اور کیریئر کے حوالے سے واضح اشارہ دیا ہے۔
