سڈنی۔کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ون ڈے،بھارت مسلسل 18 واں ٹاس ہارگیا،دوسری ہزیمت کا بھی خطرہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت کو آسٹریلیا میں ایک ہزیمت ہوگئی ہے اور اب دوسری کا خطرہ ہے۔سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسراو آخری ون ڈے انٹرنیشنل میش شروع ہوگیا ہے۔
بھارت ریکارڈ 18 واں ون ڈے ٹاس ہار گیا ہے۔آسٹریلیا نے اس بار پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہیں لیکن سب نگاہیں ویرات کوہلی ہر ہیں جو ابتدائی 2 میچز میں مسلسل صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔
بھارت کیلئے بڑی ہزیمت یہ ہے کہ 2023 ون ڈے ورلڈکپ فائنل کے بعد سے مسلسل وہ ون ڈے میچزکے ٹاس ہاررہا ہے۔فائنل نومبر 2023 میں کھیلا گیا تھا۔
دوسری ہزیمت کا خطرہ ہے کہ اسے آسٹریلیا سے وائٹ وش شکست کا خطرہ ہے۔ایسا پہلی بار ہوگا کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ شکست کو برداشت کرے،اگر آسٹریلیا یہ میچ بھی جیتا تو یہ ہوجائے گا۔
