بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری دیواجیت سائکیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایشین کرکٹ کونسل اور اس کے صدر محسن نقوی سے تھوڑا ناخوش ہیں جس طرح ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ہمیں ٹرافی نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں، تقریباً 10 دن پہلے بھی ہم نے اے سی سی کے چیئرمین کو خط لکھا تھا، لیکن ان کے موقفمیںکوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی ٹرافی کو اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ٹرافی ایک یا دو دن میں ممبئی میں بی سی سی آئی کے دفتر میں ہمارے پاس پہنچ جائے گی۔ سائکیا نے کہا کہ اگر ٹرافی جلد حوالے نہ کی گئی تو بی سی سی آئی 4 نومبر سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائے گا۔
