کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی سے بڑی رقم بی سی سی آئی نے بھارتی ویمنز ٹیم کو دے دی
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کی ٹیم کے لیے 51 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے پیر کو ایک بیان میں اس اعلان کی تصدیق کی۔
بی سی سی آئی پرجوش ہے اور آئی سی سی کی کسی چیز کو چھوئے بغیر، بی سی سی آئی اپنے طور پر بھارتی ٹیم کو 51 کروڑ روپے انعام کے طور پر ادا کرنے جا رہا ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں، سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ امول مزمدار کی سربراہی میں معاون عملے کو جائے گی۔
بی سی سی آئی کی طرف سے انعام جیتنے والوں کی انعامی رقم م کے علاوہ مگر اس سے زیادہ ہے۔ آئی سی سی مے فاتحین کو 4.48 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے) دیئے۔ یہ آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم کو 2022 میں ملنے والی رقم سے بڑی چھلانگ ہے۔
بھارت نے اتوار کو نوی ممبئی میں فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنا پہلا ویمنز ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
