فیصل آباد۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ ہسٹری میں پہلی بار پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم میدانوں میں ون ڈے سیریز جیتا ہے۔نئے کپتان شاہین آفریدی اپنے پہلے امتحان میں سرخرو ہوگئے۔نوجوان اوپنر صائم ایوب نے سیریز کی اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی، اسپنر ابرار احمد نے اپنے کیرئیر کی بہترین ون ڈے بائولنگ کی۔
ہفتہ8 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تیسرا و آخری ون ڈے میچ کھیلا گیا.حارث رؤف 2 میچز کی آئی سی سی معطلی کے بعد واپس آئے۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کے دورے میں 8 ویں کوشش میں پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔پاکستان نے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پہلے بولنگ کی۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز جیت لی۔2003 اور 2007 میں پاکستان میں کھیلی گئی باہمی ون ڈے سیریز جنوبی افریقا جیتا۔2010 اور 2013 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی پاکستانی ہوم سیریز بھی جنوبی افریقا جیتا تھا۔اوور آل پاکستان کی پروٹیز کے خلاف یہ یہ چوتھی باہمی ون ڈے سیریز کی جیت ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور نوجوان لوآن ڈرے پریٹوریس (45 پر 39) اور واحد نصف سنچری کوئنٹن ڈی کاک (70 پر 53) کے درمیان 72 رنز کی ابتدائی شراکت کے باوجود 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے سلمان آغا اور ساتھی اسپنرز ابرار احمد اور محمد نواز نےتہس نہس کردیا۔
سلمان نے پہلی دو وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے حملے کا آغاز کیا، جب کہ ابرار نے چار وکٹیں لے کر اپنے کیرئیر کی بہترین ون ڈے بائولنگ کے ساتھ 4-27 کا ریکارڈ بنایا۔
؎جیت کے لیے صرف 144 رنز کا دفاع کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کے تیز رفتار ناندرے برگر نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر پاکستان کے فخر زمان کو پچھاڑ دیا۔ تیسرے نمبر پر موجود بابر اعظم نے شاندار آغاز کرنے کے لیے پانچ چوکے لگائے،بدقسمت رن آؤٹ نے 32 گیندوں پر 27 پر پراعتماد قیام کو روک دیا۔نوجوان صائم ایوب نے 70 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنا کر اس سیریز میں لگاتار دوسری نصف سنچری بنائی۔ محمد رضوان نے بھی 45 گیندوں پر 32* رنز بنائےپاکستان کو تقریباً 25 اوورزقبل سات وکٹوں کی جیت ملی اور سیریز بھی 1-2 سے اس کے نام ہوئی۔
سیریز میں 239رنز بنانے والے کوئنٹن ڈی کاک مین آف دی سیریز رہے۔ابرار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
