کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کی 805 روز بعد سنچری،پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ بھی بنادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں طویل عرصے کے بعد پہلی سنچری۔کیریئر کی.20 ویں سنچری ہے۔پاکستان کیلئے سعید انور کی 20 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طورپر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سنچری سکور کی اور یہ کارنامہ 14 نومبر 2025 کو سر انجام دیا۔بابر اعظم نے بین الاقوامی سنچری 30 اگست 2023 کو ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف 151 رنز کے ساتھ ملتان میں کی تھی۔یوں انہوں نے 805 دن کے بعد ون ڈے سنچری کی۔یوں کسی بھی فارمیٹ میں 805 روز بعد ان کی سنچری ہے۔
