راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،سری لنکا کی پہلی جیت،فائنل کیلئے ایک ہی راستہ ورنہ زمبابوے پکا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پتھم نسانکا نے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی سہ فریقی سیریز میں سری لنکا کی امیدوں کو اکیلے ہی زندہ رکھنے کے لیے جارحیت کا ایک ماسٹر شوکیا، اس اننگ کے سبب وہ سری لنکا کیلئے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2326 رنزکے ساتھ زیادہ سکور کرنے والے بیٹر بن گئے،انہوں نے کوشال پریرا 2305 کو پیچھے چھوڑا ہے۔
منگل کی رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف 22 گیندیں قبل نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ ایک معمولی 147 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے،نسانکا نے صرف 58 گیندوں پر 98 رنز بنائے ۔ 10 چوکے اور چار چھکے — جو کہ چوتھی مگر بدقسمتی سے سنچری نہ ہوسکی۔ کوسل مینڈس (25 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ ان کی ناقابل شکست 89 رنز کی دوسری وکٹ کی شراکت نے زمبابوے کے ٹوٹل کو آسان تر کیا۔
زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا گیا۔ برائن بینیٹ نے 34 اور کپتان سکندر رضا نے 37 رنز بنائے، زمبابوے 5 وکٹ پر 146 تک پہنچ سکا جو کہ بالآخر ناکافی ثابت ہوا۔
سری لنکا کی یہ پہلی جیت ہے اور اس نے پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھولا ہے۔سری لنکا کو اب ہفتہ کو ہونے والے فائنل میں پہنچنے کے لیے میزبان پاکستان کو اپنے آخری لیگ میچ میں شکست دینا ہوگی۔
سری لنکا ہارا تو فائنل سے باہر ہوگا،اس لئے کہ زمبابوے بہتر نیٹ رن ریٹ پر فائنل کھیلے گا۔پاکستان اور سری لنکا کا میچ جو کہ سر ی لنکا کیلئے ڈو آر ڈائی ہے۔وہ جمعرات 27 نومبر کو ہوگا۔
