راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ پاکستان نے سہہ ملکی کپ جیت لیا،فائنل میں لنکا ڈھے گئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان نے سہہ ملکی ٹی 20 کپ جیت لیا۔ اس نے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل اپنے بھرپور عزائم کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا کا آغاز بہتر تھا ۔13 اوورز میں 98 رنز تک اس کی صرف دو وکٹیں گری تھیں لیکن اس کے بعد کیا ہوا ۔پھر وہی ہوا جو اکثر پاکستان کی ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ سری لنکا کی باقی 8 وکٹیں سکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئیں اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ا کامل مشرا 59 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 17 رنز دے کر 3، شاہین شاہ آفریدی نے 18 رنز دے کر 3 اور ابرار احمد نے بھی 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
فخر زمان نے ایک کیچ لیا جو بعد میں ناٹ آؤٹ قرار پایا،اس پر فخر ودیگر امپائر سے الجھے۔
جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آغاز اتنا کم سکور کو دیکھتے ہوئے پر اعتماد ہی ہونا تھا اور ٹیم نے ہدف 18.4اوورز میں پورا کر لیا۔صاحب زادہ فرحان 23 اور صائم ایوب 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 اور فخر زمان 3 پر گئے۔بابر اعظم 37 پر ناقابل شکست لوٹے۔رتنائیکے نے 2 وکٹیں لیں۔
