کرک اگین رپورٹ۔دنیائے کرکٹ کی درجن بھر اہم خبریں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔یہ تیاری ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ہے۔
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دے دیا ہے۔کیویز اپنے ہوم گرائونڈ میں پہلے روز صرف 231 ترنزبناسکے اور ان کی 9 وکٹیں گرگئیں۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچزکی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل 3 دسمبر بروز بدھ کو رائے پور میں کھیلاجائے گا۔بھارت کو سیریز جیتنے اور پروٹیز کو بچانے کا چیلنج ہوگا۔
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی رابن سمتھ 62 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ویسے فاف ڈوپلیسی،معین علی اور میکسویل عمر اور فارم کے اس حصے میں ہیں،جہاں وہ آئی پی ایل سے مسترد ہیں۔
آسٹریلیا کے مچل سٹارک پاکستان کے وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ سے 2 وکٹ کی دوری پر ہیں ،لیفٹ ہینڈ پیسر کے طور پر یہ نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے لیکن مچل سٹارک نے وسیم اکرم کو اپنے سے بہتر بائولرقرار دیا ہے۔سٹارک پنک بال ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں جو 4 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔عثمان خواجہ کو انجری کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔عثمان خواجہ کا ایشز سیریز جیتنے سے پہلے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی آسٹریلیا کے سلیکٹرز گابا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد انہیں برسبین میں چھوڑنا چاہتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ خواجہ کے لیے ایک اور ٹیسٹ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، اور یقینی طور پر الوداعی میچ کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، اگر 38 سالہ کھلاڑی کو ایڈیلیڈ، میلبورن اور سڈنی میں موسم گرما کے آخری تین ٹیسٹ میچوں میں ایک اور موقع نہیں ملا تو کیریئر تمام ہوگا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر کو شروع ہونے والی ہے: مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔ انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز۔پاکستان ویمنز انڈر 19 اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کاکسز بازار کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے میچز 3، 5، 7، 10 اور 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔میچز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے یو ٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہونگے۔پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے کراچی بلوز کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔اسطرح وہ کراچی بلوز کے سکور 340 سے اب بھی 105 رنز پیچھے ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ سری لنکا۔سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا سٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنے میچز کولمبو میں کھیلے گا۔
فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول۔پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل۔پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول۔سیمی فائنل 19 دسمبر کو، فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔
