رائے پور۔کرک اگین رپورٹ۔کوہلی اور رتو راج کی سنچریاں رائیگاں،358 سکور معمولی،جنوبی افریقا نے تو ہراکر سیریز ہی برابر کرڈالی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ وکٹ سے جیت کر میچزکی سیریز – سے برابر کردی ہے۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بھی لانگ سکورنگ شو تھا،جب 700 سے زائد رنز بن گئے۔بھارت مسلسل 20 وان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ہارا جو ورلڈریکارڈ ہے۔پروٹیز نے بھارت کو پہلے کھلایا جس نے 5 وکٹ پر 358 رنزبنائے۔رتوراج نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری 77 گیندوں میں بنائی، وہ 12 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 105 (83) پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد ویرات کوہلی نے 90 گیندوں میں اپنی 53 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی،وہ 102 (93) پر لونگی نگیڈی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، 7 چوکوں اور دو چھکوں سے ان کی اننگ مزین تھی۔کے ایل راہول 66 پر ناقابل شکست تھے۔مارکو جانسن نے 63 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں پروٹیز کی پہلی وکٹکوئنٹن ڈی کاک 8 رنز جلد گری لیکن اس کے بعد کپتان تیمبا باووما آگئے۔ایڈن مارکرم نے کپتان ٹیمبا باوما کے ساتھ 101 رنز کا مستحکم اسٹینڈ باندھا۔یہاں باووما 46 (48) پر آؤٹ ہوگئے مارکرم نے 88 گیندوں پر سنچری بنائی۔ وہ جلد ہی 110 (98) پر ہرشیت رانا کے سلور ون پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 10 چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ اننگ مکمل کی۔مارکرم باوما اور مارکرم بریٹزکے کے درمیان لگاتار دو پچاس رنز کے اسٹینڈ کے بعد، ڈیولڈ بریوس نے میچ کی رفتار کو موڑنے کی کوشش کی، 34 بالز پر 54 رنزکے ساتھ پانچ زبردست چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ دوسرے سرے پربریٹزکے نے ایک اور مستحکم ففٹی کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں اپنی بہترین فارم کو جاری رکھا – 11 میچوں کے کیریئر میں ان کا 7 واں ففٹی پلس سکور تھا۔بریٹز نے 68 رنزبنائے۔کاربن بوش نے 29 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پروٹیز نے ہدف 49.2 اوورز میں 362 رنز 6 وکٹ پر بناکر میچ 4 وکٹوں سے جیتا۔پراسیدھ کرشنا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بھارت جنوبی افریقا کے مابین کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مجموعی طور پر 720 رنز اب تک کا مجموعی بڑا سکور بھی ہے۔
