برسبین،کرک اگین رپورٹ۔پنک بال گابا ٹیسٹ،جوئے روٹ کی پہلی سنچری،مچل سٹارک کا ریکارڈ،انگلینڈ آخری وکٹ پر کام دکھاگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشز کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز اور پہلی رات جوئے روٹ اور مچل سٹارک کے نام رہی لیکن انگلینڈ نے دھوم مچادی ہے۔آسٹریلیا کو پنک بال ٹیسٹ کے پہلے روز زبردست جواب دیا ہے۔مہمان ٹیم نے 9 وکٹ پر 325 رنز بنالئے۔جوئے روٹ 135 پر ناقابل شکست،4 صفر انگلش اننگ کا خاصا۔مچل سٹارک کی 6 وکٹیں اور آخری وکٹ شراکت جاری ہے۔
ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پنک بال سے ڈے نائٹ برسبین میں کھیلا جارہا ہے،جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔آسٹریلیا نے نیتھن لائن کو باہر کرکے سب کو حیران کردیا۔انگلینڈ نے پہلے سیشن میں 2 وکٹ پر 98 اور اگلے سیشن میں بھی 2 وکٹ پر 98 رنزبنائے۔آخری سیشن کا آغاز 196 رنز 4 وکٹ سے کیا لیکن اس کی اگلے 68 رنز میں 9 وکٹیں گرگئیں۔264 پر 9 وکٹ کا نقصان زیادہ تھا لیکن اس دوران 2 کام ہوئے اور اس کے بعد حیرت انگیز کارنامہ۔پہلے 2 بڑے کام کا ذکر۔
مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
لیفٹ ہینڈ پیسر مچل سٹارک نے پاکستان کے لیجنڈری لیفٹ ہینڈ پیسر وسیم اکرم کی 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔یوں وہ لیفٹ ہیڈ بائولرز میں ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے بائولر بن گئے،دور دور تک ان کے تعاقب میں کوئی نہیں۔ایک کے 102 اور دوسرے کے 104 ٹیسٹ ہیں۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر مچل سٹارک کو سپر سٹارک کا نام دے کر مبارکباد دی۔
جوئے روٹ کی آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سنچری
دنیائے کرکٹ میں انگلینڈ کیلئے زیادہ سکور کرنے والے جوئے روٹ نے کیریئر کے 160 ویں ٹیسٹ میں جاکر آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔یہ ان کے کیریئر کی 40 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔اس سے قبل زیک کرولی کے 76 رنز بڑی بات تھے لیکن بین ڈیکٹ اور اولی پوپ کے صفر بھی برے تھے۔ہیری بروک 31 اور بین سٹوکس 19 کرسکے۔جیمی سمتھ صفر اور ول جیکس19 کرگئے۔گس اٹکنسن 4 اوربرینڈن کراس صفر پر گئے۔یوں 4 صفر تھے۔
آخری وکٹ پر جوئے روٹ کا کینگروز کو چکر
جوئے روٹ نے جوفرا آرچر کے ساتھ مل کر دسویں و اخری وکٹ کی شراکت میں نیاریکارڈ بنادیا۔گابا برسبین کی ٹیسٹ ہسٹری کی 10 ویں وکٹ کی بڑی شراکت بنادی۔ابھی 61 رنز کی شراکت جاری ہے،کیونکہ پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 325 رنز بنالئے۔جوئے روٹ 202 بالز پر 135 رنزکے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔جوفرا آرچر 32 پر ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 71 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ مچل نیسر اور سکاٹ بولینڈ کو ایک ایک وکٹ ملی۔
