میلبرن۔کرک اگین رپورٹ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ دوسرے روز ختم،طویل انتظارکے بعد انگلینڈ کی پہلی کامیابی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 2011 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ جیت لیا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2 روز میں ختم۔انگلینڈ کی 4 وکٹ سے جیت ہوگئی۔یوں وہ وائٹ واش سے بھی بچ گیا۔آسٹریلیا کو سیریز میں پہلے ہی 1-3 کی فیصلہ کن برتری ہے۔
ہفتہ کو میلبرن میں سیریز کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم 35 ویں اوور میں اپنی دوسری اننگ میں صرف 132 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ٹریوس ہیڈ نے 46 رنزکئے۔بریڈن کراس نے 4 اور بین سٹوکس نے 3 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ نے 175 رنزکا ہدف زیک کرولی کے 37،بین ڈیکٹ کے 34،جیکب بیتھل کے40 رنزکی وجہ سے32 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کیا۔یوں 4 وکٹ کی جیت نام کی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بائولرز باکسرز بن گئے،وکٹوں کی جھڑی،کئی ڈرامے
اس ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا 152 اور انگلینڈ 110 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔
یہاں اہم بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے 15 سال میں 18 ٹیسٹ میچز کے بعد جاکر کہیں پہلی جیت نام کی۔اس سے قبل 18 میں سے 16 ہارے تھے اور صرف 2 ڈرا کھیلے تھے۔
ایم سی جی میں 2 دن میں ریکارڈ 187000 فینز نے میچ دیکھا جو نیا ریکارڈ ہے لیکن پچ پر سوالیہ نشانات ہیں۔
