بابر اعظم کی نئی کرکٹ،رضوان کی نیوز،منہاس کی تیسری سنچری،ایم سی جی پچ،درجن بھر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان انڈر19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ صرف پاکستان کی اننگز ممکن ہوسکی۔ زمبابوے کی اننگز بارش کی وجہ سے شروع نہ ہوسکی جس کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سمیر مہناس کی مسلسل تیسرے ہفتے تیسری سنچری
اس نامکمل میچ کی خاص بات سمیر منہاس اور عثمان خان کی سنچریاں تھیں۔پیر کے روز ہرارے سپورٹس کلب میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر354 رنز بنائے۔پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے 106گیندوں پر 17چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز کا اضافہ کیا۔ جذیفہ احسن نے 54 رنز سکور کیے۔پاکستان انڈر19 اپنا تیسرا میچ 2 جنوری کو افغانستان کے خلاف اور چوتھا میچ 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ایم سی جی کو بھاری جرمانہ
ایم سی جی پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ آگیا۔ڈی میرٹ پوائنٹ جاری،غیر تسلی بخش قرار دیا گیا،میچ 2 روز میں مکمل ہوا تھا۔آئی سی سی نے پرتھ ٹیسٹ کی پچ کو تسلی بخش قرار دیا تھا لیکن یہاں اس نے پلٹا کھایا اور جرمانہ کیا ہے۔
عثمان خواجہ کا کیریئر ختم یا
عثمان خواجہ کا کیریئر کب ختم ہوگا۔39 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نیو ایئر کا سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے۔کوچ نے کہا ہے کہ ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ ان کا کیریئر ختم ہورہا ہے لیکن عثمان خواجہ کی جانب سے سرپرائز آسکتا ہے۔آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کی۔ادھر انگلینڈ کے لئے ہیمسٹرنگ انجری نے اٹکنسن کو سڈنی ٹیسٹ سے باہر کر دیا۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے دن کی خاص بات آف سپنر ساجد خان کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز 575 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔شان مسعود 216 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ساحر ایسوسی ایٹس پہلی اننگز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عاصم علی ناصر نے 50 رنز بنائے۔ ساجد خان نے 22 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد ساحر ایسوسی ایٹس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 68 رنز بنائے تھے۔نیشنل بینک سٹیڈیم میں واپڈا کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شرون سراج نے 77 رنز سکور کیے۔محمد حمزہ نے 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ارشد اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔کے آر ایل نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔وقار احمد نے 52 اور شاہ زیب خان نے 51 رنز سکور کیے۔نقیب اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم اوجی ڈی سی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محسن ریاض98 علی رزاق 62 اور شرجیل خان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دانش عزیز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 75 رنز بنائے تھے۔سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ بینک پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن رضا نے 49 رنز بنائے۔عماد بٹ اور اسرار حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔پی ٹی وی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 191 رنز بنائے تھے۔ محمد سلیمان 75 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
نیا ٹی 20 انٹرنیشنل ریکارڈ
بھوٹان کے کھلاڑی گیند باز نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف میچ میں 4 اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ میانمار کی ٹیم 127 رنز کے تعاقب میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
محمد رضوان پھر ناکام
بی پی ایل میں محمد رضوان کی فارم گم ہے۔مسلسل ناکامی ہے۔پیر کو کھیلے گئے میچ میں ان کی ٹیم ٹھنڈر کو ہریکنز سے شکست ہوئی۔وکٹ کیپر بیٹر صرف 16 رنزبناسکے۔
پیٹ کمنز کا مستقبل
یٹ کمنز کو آسٹریلیا کے ٹی 20ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، اس بارے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود کہ آیا وہ تیز رفتار حملے کی قیادت کرنے کے لیے بروقت انجری سے صاف ہو جائیں گے۔ساتھی تیز رفتار جوش ہیزل ووڈ فروری اور مارچ میں ہندوستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے عالمی شو پیس میں نمایاں ہونے کے لئے اچھی طرح سے ترقی کر رہے ہیں، جبکہ پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کے بھی فٹ ہونے کی امید ہے۔
فہیم اشرف کے چرچے
بی پی ایل میں پاکستان کے فہیم اشرف نے اچھی کارکردفی دکھائی اور ایک میچ میں 5 وکٹیں لی ہیں۔وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بہترین ہتھیار بن سکتے ہیں۔
بابر اعظم کی فینز کے ساتھ کرکٹ
بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کیلئے آف ڈے میں فینز اور یوتھ کے ساتھ وقت گزارا،ان کے ساتھ نیٹ پر کرکٹ بھی کھیلی۔پاکستانی سٹار بابر اعظم بگ بیش لیگ میں ناکام ہیں۔4 میچز میں صرف 71 رنز کرسکے ہیں۔
