دبئی۔کرک اگین رپورٹ آئی سی سی بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے باہر منتقلی کیلئے تیار ۔کرکٹ بریکنگ نیوز
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے اپنے ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کو بھارت سے سے باہر منتقل کرنے کی درخواست پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔
عالمی ادارہ نے آج اتوار ہونے کی وجہ سے کوئی کال یا ملاقات نہیں کی ہے، آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شریک میزبان سری لنکا میں منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
بنگلہ دیش کے تمام لیگ میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔تین کولکتہ میں اور ایک ممبئی میں ۔ اس بارے میں فیصلہ اگلے ایک یا دو دنوں میں ہونے کا امکان ہے۔ بی سی بی نے قومی ٹیم کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔
