لاہور،اسلام آباد،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی نے پی سی بی کو کیا بتایا کہ بیان بازی بند اور ٹی 20 ورلڈکپ اوپن۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے وارننگ مل گئی ہے۔بتادیا گیا ہے کہ کوئی بھی بڑا اقدام جیسے ٹی 20 ورلڈکپ بائیکاٹ یا کسی ایک میچ کا بائیکاٹ اسے ناقابل تالفی نقصان دے گا،اس میں پاکستان بھارت کے زیر اہتمام ہونے والےایونٹس میں نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی سہولت یا معاہدے سے محروم کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ ان کی شرکت کے معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، جس میں عالمی اور براعظمی ٹورنامنٹس سے معطلی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کے لیے این او سی کی واپسی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے پاس اپنی پسند کے مقام پر ٹورنامنٹ یا بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہوگی۔
یہی وجہ ہے کہ پیر کے روز پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کوئی آفیشل بیان نہیں تھا لیکن آفیشل ٹوئٹ ضرور تھی،جس کی زبان نہایت ہی نرم رکھی گئی تھی۔
پی سی بی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز (شہباز) شریف سے ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، انہیں آئی سی سی کے معاملے پر بریفنگ دی، اور انہوں نے ہدایت کی کہ ہم تمام آپشنز کو میز پر رکھتے ہوئے اسے حل کریں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا اگلے پیر کو کیا جائے گا۔
کرک اگین کے مطابق پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں شرکت کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اسے جمعہ تک کلیئر بھی کیاجائے گا۔بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق ہوگا،ہلکی پھلکی موسیقی جاری رہے گی۔
