لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔سلمان علی آغا بابر اعظم کے ذکر پر چڑگئے،برہم یازچ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کپتان سلمان علی آغا بابر اعظم سے متعلق سوال پر چڑگئے۔کہنے لگے کہ ان کے ذکر کے بنا پریس کانفرنس کیا نہیں ہوسکتی۔
لاہور میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے،پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز ٹرافی رونمائی کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں پاکستان کپتان سلمان علی آغا بابر اعظم کے ذکر پر چڑگئے۔
کہتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ ان کے بغیر پریس کانفرنس ہو،ٹیم میں اور بھی 14 پلیئرز ہیں۔ان کا ذکر کریں۔چھوڑدیں بابر کو،اس کو اس کی بیٹنگ کرنے دیں۔انداز تمیز والا ہرگز نہ تھا۔
سلمان علی آغا نے اور بھی کئی باتیں کی،شاداب کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔لاہور کے کرائوڈ کی مشروط تعریف کی اور آسٹریلیا کو ہرانے کا دعویٰ کیا،ساتھ ہی کہا اس سیریز کا کمبی نیشن ہی ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
