کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا پہلا بڑا اپ سیٹ،سابق چیمپئن آسٹریلیا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ 2026 کے میگا ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔زمبابوے نے آسٹریلیا کو چونا لگادیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں اس نے 23 رنز سے جیت اپنے نام کی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں سابق چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی۔زمبابوے نے بیٹنگ میں بڑی ٹیم کو حیران کردیا۔61 رنزکی شراکت کے بعد دوسری وکٹ 131 پر دی اور بس۔یوں آسٹریلیا کی بائولنگ لائن ناکام ہوئی۔اوپنر برین بیننٹ 56 بالز پر 64 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔مارو مانی نے 35 اورریان برل نے بھی 35 کئے۔کپتان سکندر رضا 13 بالز پر 25 کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔آسٹریلیا نے 7 بائولرز آزمائے۔کیمرون گرین اورمارکس سٹوئنز کو ایک ایک وکٹ ملی۔
جواب میں آسٹریلیا کا آغاز تباہ کن تھا۔29 رنز تک 4 بیٹرز جوش انگلش 8،ٹریو ہیڈ 17 اور کیمرون گریں،ٹم ڈیوڈ صفر پر گئے۔گلین میکسویل اور میٹ رینشو نے صورتحال سنبھالی۔سکور 106 تک لے گئے ۔زمبابوے کو جیسے ہی وکٹ ملی تو آسٹریلیا مزید ڈگمگاگیا۔ گلین میکسویل 31 اور مارکس سٹوئنز 6،6 کرسکے۔میٹ رینشو بھی 44 بالز پر 65 کے مہمان بنے۔آسٹریلیا کی 9 ویں وکٹ 19 ویں اوور کی آخری بال پر 141 پر گری۔فتح 6 بالز پر29 رنز کی دوری پر تھی۔ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔موزا ربانی نے 17 رنز دے کر 4 اور بریڈ ایونز نے23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
