کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہراکر پاکستان کی راہ ہموار کردی،کتنے رنز کی فتح درکار۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ نے سنسنی خیز اور ناقابل یقین انداز میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہراکر پاکستان کی امیدیں روشن کردیں،نیوزی لینڈ کیلئے فی الوقت سیمی فائنل کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی۔اب حتمی فیصلہ 28 فروری ہفتہ کو پاکستان سری لنکا میچ سے ہوگا۔پاکستان کو 65رنزکے درمیان جیت درکار ہوگی یا پھر 7 اوورز قبل ہدف پورا کرنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کی پیش قدمی کیلئے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کی۔7 اوورز میں 64 رنزکا آغاز بڑے سکور کی نوید دے رہا تھا لیکن انگلش گیند بازوں نے واپسی کی۔ٹم سیفرٹ کو 35 پر عادل رشید اور فن ایلن کو ول جیکس نے 29 پر چلتا کیا۔راچن رویندرا11 رنزبناکر ریحان احمد کا لقمہ بنے۔راچن رویندرا 11 اور مارک چپ مین15 کرسکے لیکن گلین فلپس نے 28 بالز پر 39 رنزکے ساتھ مزاحمت کی۔نیوزی لینڈ ایک موقع پر11 اوورز میں 97 رنز 2 وکٹ تھا لیکن پھر آخری 9 اوورز میں وہ صرف 62 رنزکرسکا اور5 وکٹیں گنوائیں۔آخری 3 اوورز میں صرف 24 رنزبنے۔نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159 رنزبنائے۔انگلینڈ کی جانب سےجوفرا آرچر 3 اوورز میں 24 رنز دے کر ناکام رہے۔عادل رشید نے 28 اور ول جیکس نے 23 رنزدے کر 2،2 وکٹیں لیں۔ریحان احمد نے 3 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔
جواب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا۔ساتھ میں پاکستانی امیدوں کو بھی دھچکا لگا،جب 2 پر 2 وکٹ گرے۔فل سالٹ 2 اور جوس بٹلر ہمیشہ کی طرح ناکام صفر پر گئے۔پاکستان کے خلاف آخری میچ میں سنچری کرکے جتوانے والے کپتان ہیری بروک بھی 50 کے مجموعہ پر26 رنزبناکر کیچ دے گئے۔بلیک کیپس کو 58 پر چوتھی وکٹ جیکب بیتھل کی مل گئی جو 21 کرگئے۔سام کرن اور ٹام بونٹن نے 5 ویں وکٹ پر 42 رنزکی شراکت بنائی۔15 ویں اوور میں سام کرن 24 رنزبناکر کیچ دے گئے۔
انگلینڈ مشکلات اور پاکستان ورلڈکپ سے باہر کے دھانے پر تھا۔آخری 20 بالز پر 43 رنز مشکلات لگ رہے تھے۔117 پر ٹام بونٹن بھی 33 رنزبناکر بائونڈری لائن پر کیچ ہوئے تو اب انگلینڈ اور مشکل میں تھا۔آخری 18 بالز پر 43 رنز رہ گئے تھے۔اننگ کے 18 ویں اوور میں گلین فلپس کو 22 رنز پڑے تو انگلینڈ کی جیت اور پاکستان کی امیدیں روشن ہوگئیں۔اب 12 بالز پر 21 رنز باقی تھے اور ول جیکس پچ پر موجود تھے۔پھر آخری اوور میں 5 رنز باقی تھے۔انگلینڈ نے ہدف 9.3 اوورز میں 6 وکٹ پر پورا کرکے میچ 4 وکٹوں سے جیتا اور ناقابل شکست انداز میں سیمی فائنل میں نمبر ون گروپ ٹیم کے طور پر قدم رکھ دیئے۔ول جیکس 18 بالز پر 32 اور ریحان احمد 7 بالز پر 19 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔دونوں نے 44 رنزکی شراکت 16 بالز پر بنائی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سےراچین رویندرا نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
