کولکتہ۔کرک اگین رپورٹ۔بھارت آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔اس نے گروپ 1 کے آخری ورچوئل کوارٹر فائنل ٹائپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔یوں ایونٹ میں ایک ایشیائی ٹیم ناک آئوٹ سٹیج تک پہنچ گئی۔بھارت دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے کھیلے گا۔
اتوار کو کولکتہ میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم4 وکٹ پر 195 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اوپنرز شائی ہوپ32 اور روسٹن چیز 40 نے 68 رنزکی بنیاد فراہم کی۔سیمرن ہیٹمیئر نے 12 بالز پر 27 کئے۔رومین پاول نے 19 بالز پر 34 اور جیسن ہولڈر نے 22 بالز پر 37 رنز کی اننگز کھیلیں۔جسپریت بمراہ 36 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب بائولر بنے۔
جواب میں بھارت جو 41 پر 2 وکٹ ابھیشک شرما10 اور ایشان کشن 10 گنواچکا تھا،اسے دوسرے اوپنرسنجو سامسن نے سنبھال لیا۔کپتان سوریا کمار یادیو18 اور تلک ورما 27 کرکے پویلین چلے گئے لیکن سامسن کھڑے رہے۔ان کے ساتھ ہاردک پانڈیا ملے،اس دوران ویسٹ انڈین فیلڈرز نے کیچز ڈراپ کئے۔بھارت تیزی سے ہدف کے قریب ہوتا گیا۔بھارت کو آخری 12 بالز پر 17 رنز درکار تھے۔اگلے اوور میں179 کے سکور پر ویسٹ انڈیز کو اہم کامیابی ملی،جب ہاردک پانڈیا 17 رنزبناکر جوزف کی بال پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔شیوم دوبے نے اسی اوور میں 2 چوکے لگادیئ۔نتیجہ میں اب آخری اوور میں 7 رنزباقی تھے۔بھارت نے ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹ پر مکمل کرکے 5وکٹ کی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھ دیئے۔سنجو سامسن 50 بالز پر 97 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔12 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔جیسن ہولڈر38 رنزکے عوض 2 وکٹ لے کر سب سے نمایاں تھے۔شیمرون جوزف کو 2 وکٹ 42 رنزکے عوض ملے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سیمی فائنل شیڈول
پہلا سیمی فائنل۔4 مارچ۔جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ۔کولکتہ
دوسرا سیمی فائنل۔5مارچ۔بھارت بمقابلہ انگلینڈ۔۔ممبئی۔
