لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل11،ملتان سلطانز کی بڑی جیت،ٹیبل پر پہلی پوزیشن،حیدرآباد کی ناکامی میں ہیٹ ٹرک۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی بڑی اڑان نے سب کی توجہ حال کرلی ہے۔حیدر آباد کنگز مین کو مسلسل تیسری شکست۔ناکامی کی ہیٹ ٹرک گلے پڑی ہے۔صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے سلطانز کو رواں ایونٹ میں باوقار جیت کے ساتھ پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر پہلے حیدر آباد کنگز مین کیلئے بیٹنگ کا اعلان کیا۔5 اوورز میں 59 رنز کا دھواں دھار آغاز کیا۔
معاذ صداقت پہلی بار اپنی اصل فارم میں نظر آئے ۔انہوں نے شاندار تیز ترین ففٹی مکمل کی اور صرف 26 گیندوں پر 62 رنز بنا کر وہ اؤٹ ہوئے۔ پانچ چھکے اور پانچ چوکے ان کی اننگز کا خاصہ تھے۔ ع
مارنس لبوشین زیادہ بہتر نہیں رہے وہ چھ بالوں پہ 8 رنز کر سکے۔صائم ایوب نے 27 رنز بنائے۔ اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ شرجیل خان جو تین سال بعد پی ایس ایل کا میچ کھیل رہے تھے اور حیدراباد کنگز نے انہیں دو میچ باہر بٹھا کر آج موقع دیا، انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 26 بالوں پر 51 رنز بنائے۔ چار چھکے اور تین چوکے تھے اور ناٹ اؤٹ رہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اننگز کے 19 ویں اوور میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 رنز جوڑے۔ دو نو بال بھی انہیں ملیں جس پہ انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھکے مارے ۔یہ ان کا پی ایس ایل میں 7 واں ففٹی پلس سکور تھا۔حیدراباد کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 225 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم سب سے کامیاب بولر تھے۔ جنہوں نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ پیٹر سیڈل نے ایک وکٹ کے لیے 39 رنز دیے اور آشٹن ٹرنر جو کہ کپتان ہیں انہوں نے ایک وکٹ 28 رنز کے عوض لی۔ شہزاد گل جو مین فاسٹ بائولر تھے ۔انہیں بڑی مار پڑی۔ چار اوورز میں 60 رنز دے گئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
جواب میں ملتان سلطانز نے اس ہدف کو قبول کیا اور ابتدائی اوورز سے ہی مار دھاڑ کا وہ پروگرام رکھا کہ حیدرآباد کنگز بھول گئے کہ وہ پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔ 104 رنز کی اوپننگ شراکت 8 اوورز میں دیکھنے و الی تھی۔سٹیون سمتھ نے 20 بالز پر 46 رنز چار چھکے اور دو چوکے۔اس کے بعد بھی معاملہ رکا نہیں، کیونکہ ان کے ساتھ جو اوپنر صاحبزادہ فرحان آئے ۔انہوں نے تو پورے 20 اوورز کھیلنے یا پوری اننگز میں میچ جتوانے کا بیڑا اٹھا رکھا تھا ۔ان سے قبل جوش فلپس ظرنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔شان مسعود نے بھی کچھ بہتر بیٹنگ کی۔ آج 16 بالز پر 29 رنز کر گئے ۔ کپتان ٹرنر صرف چار رنز کر سکے لیکن پھر آخر میں عرفات منہاس آئے اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ جڑ گئے۔
پی ایس ایل میں فرحان نے دوسری سنچری سکور کی۔ صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کے بعد میچ مزید آسان ہو گیا ۔57 بالز پر 106 رنز کے ساتھ ناٹ اؤٹ آئے ۔8 چھکے اور 7 چوکے لگائے ،جبکہ عرفات منہاس نے 11 بالز پہ تیز ترین 26 رنز جوڑے ۔یوں ملتان سلطانز نے بظاہر مشکل نظر آنے والا ہدف بڑی آسانی کے ساتھ 18.4 اوورز میں چار وکٹ پر 227 رنز بنا کر پورا کر کے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا ۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت تھی اور حیدراباد کنگز نے ناکامی کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔یہ ان کی تیسری شکست تھی۔ بولنگ سائیڈ میں ہر ایک نے مایوس کیا اور صائم ایوب 43 رنز دے کے دو وکٹ لے گئے۔ باقی سب بولر ناکام رہے۔
سلطانز نے اس باوقار جیت کے ساتھ نہ صرف چار پوائنٹس مکمل کر لیے ہیں بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ پر پہلی پوزیشن پہ قبضہ جما لیا ہے۔ کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور یہ تو بتانے کی ضرورت ہی نہیں کہ حیدرآباد کنگز تین ناکامیوں کے ساتھ 8 ویں اور آخری نمبر پر ہے۔
