پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریزکی شکست کے دہانے پر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز کی شکست کے دہانے پر ہے۔ سہرا کپتان شان مسعود کے سر سجے گا جو مسلسل تین اننگز میں ناکام ہو گئے ہیں ۔سلہٹ میں کھیلے جا رہے پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی سیریز کے دو ٹیسٹ میچز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش بدستور ڈرائیونگ سیٹ پر ہے ۔اس نے کھیل کے اختتام تک تین وکٹ پر 110 رنز بنا لئے تھے اور اس کی مجموعی برتری 156 رنز کی ہو گئی تھی ۔اہم ترین بات یہ تھی کہ محمود الحسن جوائے 64 گیندوں پر 52 رنز کی تیز ففٹی بنانے کے بعد گئے۔ تنزید حسن چار رنز کر سکے ۔ مومن الحق اختتامی گیند پر 30 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھ میں کیچ اؤٹ ہوئے۔ 26.4 اوورز کے بعد امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیش کا سکور تین وکٹ پر 110 تھا۔ پہلی اننگز کی 46 رنز کی برتری ملا کر اس کی ٹوٹل برتری 156 رنز کی ہو گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 57.4 اوور میں صرف 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایک موقع پر اس کے چار کھلاڑی 79 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔اؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آذان اویس 13 عبداللہ فضل 9، شان مسعود 21 اور سعود شکیل 8 کر سکے ۔بابرعظم اور سلمان علی آغا پانچویں وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 142 تک لے گئے اور 63 رنز کا اضافہ کیا ۔یہاں بابراعظم بدقسمت رہے جو ایک ایسی گیند پر کیچ دے گئے جو نہ وہ کھیلنے گئے تھے جو نا وہ روکنے گئے تھے۔ بہرحال انہوں نے 84 گیندوں پر 68 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔ 10 چوکے لگائے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی سلمان علی آغا بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 21 رنز بنائے وہ بھی کیچ دے گئے۔ محمد رضوان آج 13 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور حسن علی نے 18 رنز کیے ۔ساجد خان نے اختتامی حالات میں 38 رنز بنا کر پاکستان کے سکور کو 232 تک پہنچایا ورنہ ایک موقع پر اس کے 8 کھلاڑی 184 اور نو کھلاڑی 207 پر آؤٹ ہو گئے تھے ۔خرم شہزاد نے 10 رنز بنائے ۔یوں پاکستان کی اننگز جب سمٹی تو بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے۔ اس کی وجہ سے اسے 46 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے 60 رنز دے کے تین وکٹیں لیں۔ تیج الاسلام نے 60 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہدی حسن مرزا نے 21 رنز کے ساتھ دو وکٹیں لیں۔تسکین احمد نے 37ز دے کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
