لندن۔کرک اگین انگلینڈ کو ایک اور دھجکا ۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ایک سزا سنا دی۔
اوول ٹیسٹ جو اتوار کو ختم ہوا ۔ نیوزی لینڈ کی شاندار 253 رنز کی جیت کے ساتھ اور سیریز بھی ایک ایک سے برابر ہوئی۔ وہاں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ پر بھاری جرمانہ کیا ہے۔ انہیں تمام میچ میں 12 اوورز سلو پھینکنے کے الزام میں 12 پوائنٹس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 50 فیصد بھی کاٹ دیا گیا ہے۔
شکست کے بعد انگلینڈ کا بڑا یوٹرن،بین سٹوکس نائٹ کلب واقعہ سے کلیئر،تیسرے ٹیسٹ میں واپس
اس طرح انگلینڈ کے پوائنٹس کٹ گئے اور اس میچ کے بعد ان کی پوائنٹس شرح 38 فیصد سے گر کر 26 فیصد ہو گئی۔ اس کی ساتویں پوزیشن ابھی بھی برقرار ہے لیکن اس کے نیچے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کہیں اچھا کرنے کے لیے تیار نہیں ،اس لیے انگلینڈ کو مزید نیچے کا کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔
انگلینڈ کی آدھی ٹیم 21 رنز میں باہر،نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کردی
