ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی
یشنل چیمپئنز کپ 2026پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان وائٹ ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم ۔
پلٹ کر جھپٹنا، شاہین کا ہے انداز، قسمت کا کھیل کہیں یا یہ محاورہ، مسلسل دو میچوں میں شکست کا شکار ہونے والی شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم پاکستان گولڈ نے آخری راؤنڈ میچ میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بولڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان گولڈ نے پوری ٹیم کو 172 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اب پاکستان گولڈ کے سامنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر کرنے کا ہدف موجود ہے۔ پاکستان وائٹ اور پاکستان بلیوز کے ساتھ اس کے دو پوائنٹس ہو سکتے ہیں اور اگر یہ میچ جیت لیا تو ساتھ ہی فائنل کی طرف پیش قدمی آسان ہو جائے گی۔ اگر گولڈ نے یہ ہدف جلدی حاصل کر لیا تو چیمپئنز ون ڈے کپ کا یہ میچ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بدل جائے گا کیونکہ اب یہ فائنل کی جنگ ہے۔پاکستان گولڈ کو 32.1 اوورز میں یہ ہدف عبور کرنا ہوگا۔،
پاکستان وائٹس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 45 رنز پر چار جبکہ 65 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ عثمان خان 3، خوش دل شاہ 12، سلمان علی مسرور 20 اور محمد وسیم 18 رنز بنا سکے۔ ان سے قبل شاہ زیب خان 2 اور حسیب اللہ خان 3 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے تھے۔ کپتان صائم ایوب نے اگرچہ 39 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہیں رکا البتہ سعد مسعود اور وسیم کی بیٹنگ سے یہ ہوا کہ ٹیم نے کافی اوورز کھیل لیے۔حسن نواز نے 55 رنز کئے۔
پاکستان وائٹس ٹیم 41.4 اوورز میں صرف 172 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں گولڈ کو جیت کیلئے صرف 173 رنزکا ہدف ملا۔
بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز میں 26رنز دے کر3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور سامنے سے ٹیم کو لیڈ کیا۔ ان کے ساتھ مبشر خان نے شاندار بولنگ کی اور اپنے 10 اوورز میں صرف 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فیصل اکرم نے 2 وکٹیں لیں۔
