ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے حافظ محمد عمران عثمانی
چیمپئنز کپ فائنل،شامل حسین کی سنچری،ملتان سٹیڈیم میں غیر معمولی سرگرمی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان گولڈ کے اوپنر شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری جڑ دی ہے۔ انہوں نے صرف 80 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی یہ یادگار اننگز مکمل کی، جس میں 4 فلک شگاف چھکے اور 11 دلکش چوکے شامل تھے۔ شامل حسین کی اس زبردست باری کی بدولت پاکستان گولڈ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین باؤلنگ لائن اپ کے خلاف انتہائی پرعتماد آغاز کیا اور 30.3 اوورز کے اختتام پر محض 2 وکٹوں کے نقصان پر200کا ایک بڑا اسکور بورڈ پر سجا دیا ہے۔
ملتان میں فینز اور میوزیکل کنسرٹ کی منسوخی۔
چیمپئنز کپ کے اس آخری اور فیصلہ کن دن ملتان کے شائقینِ کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے آس پاس خود اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ بورڈ کی جانب سے ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت شام کو ہونے والا میوزیکل کنسرٹ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
