لندن۔حافظ محمد عمران عثمانی
لارڈز ٹیسٹ،پاکستان پلیئنگ الیون،موسم اور سائیڈ سٹوری۔بریکنگ نیوز۔تازہ ترین کرکٹ خبر
لارڈز ٹیسٹ پر بارش کا سایہ اور پاکستان کی پلئنگ الیون فائنل۔ بابر اعظم کی واپسی، دو بڑی تبدیلیاں متوقع ۔تازہ ترین خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ نے اپنی پلینگ الیون کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کرکٹ اپڈیٹ کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلینگ الیون میں دو بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جس میں سب سے بڑی لیٹسٹ اپڈیٹ سابق کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو نوجوان اوپنر اذان اویس کی جگہ پلینگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ دوسری بڑی تبدیلی کے طور پر خرم شہزاد یا محمد علی کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
لارڈز ٹیسٹ،رضوان کھیلیں گے یا نہیں،بابر اعظم کی پریس کانفرنس سے کئی جواب
کرکٹ کی دنیا سے آنے والی اس بڑی بریکنگ نیوز کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہوم آف کرکٹ لارڈز میں میچ سے قبل صبح کے وقت گھاس اڑ سکتی ہے یا موسم ابر آلود ہو سکتا ہے، چنانچہ اسپنرز کو کھلانے کا حتمی فیصلہ کل ٹاس سے قبل لارڈز کی کنڈیشنز اور پچ کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ لارڈز چونکہ کرکٹ کی مقدس جگہ ہے، اس لیے ہم اس کی اہمیت اور صداقت کو تسلیم کرتے ہوئے رات گئے یہ بڑی خبر بریک کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلینگ الیون فائنل ہو گئی ہے جس میں کپتان شان مسعود، سلمان علی آغا، محمد رضوان اور بابر اعظم الیون کا حصہ ہوں گے، جبکہ دو تبدیلیوں کے علاوہ باقی وہی 9 کھلاڑی میدان میں اتریں گے جنہوں نے لیڈز ٹیسٹ کھیلا تھا۔
کرکٹ کی دنیا میں لارڈز کے تاریخی میدان کو ایک مقدس مقام کا درجہ حاصل ہے اور جب بات اس تاریخی گراؤنڈ پر ہونے والے میچ کی ہو، تو خبروں کی صداقت اور اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ رات بہت دیر گئے سامنے آنے والی اطلاعات نے لارڈز ٹیسٹ کے سنسنی خیز مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ سب سے بڑی تشویشناک بات یہ ہے کہ میچ کے پانچوں دن لندن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انگلینڈ میں موسم کی یہ بے رخی کوئی نئی بات نہیں، لیکن ٹیسٹ میچ سے قبل صبح کے وقت پچ پر تیز ہواؤں کی وجہ سے گھاس اڑنے یا نمی رہنے کا جو امکان ہے، اس نے دونوں ٹیموں کے تھنک ٹینک کو سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچ پر اسپنرز کو اتارنے کا حتمی فیصلہ اب بالکل آخری لمحات میں کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔موسم کی اس شدید غیر یقینی صورتحال کے باوجود، پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے اپنی پلینگ الیون کے پتے شو کر دیے ہیں۔ لارڈز کے اس اہم معرکے کے لیے ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے اہم ستون بالکل تیار ہیں۔ کپتان شان مسعود کی قیادت پر جہاں سب کی نظریں ہوں گی، وہاں سلمان علی آغا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری کے بعد واپسی کرنے والے بابر اعظم پر مڈل آرڈر کو سنبھالنے کی بھاری ذمہ داری ہوگی۔ بیٹنگ لائن اپ کے یہ چار اہم کھلاڑی پاکستانی اننگز کا رخ طے کریں گے، جن سے شائقین کو ایک بڑی اننگز کی امید ہے۔جہاں تک باقی ٹیم کا تعلق ہے، تو مینجمنٹ نے پچھلے میچ کی الیون پر بھروسہ قائم رکھا ہے۔ پہلے بتائی گئی دو تبدیلیوں (بابر اعظم اور عبید شاہ کی ممکنہ شمولیت) کے علاوہ باقی وہی نو کھلاڑی لارڈز کے میدان میں ایک بار پھر قسمت آزمائی کریں گے جنہوں نے لیڈز کا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ٹیم میں زیادہ چھیڑ چھاڑ نہ کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے تاکہ کھلاڑیوں کا اعتماد بحال رہے، لیکن اب اصل امتحان لارڈز کے بادلوں اور برسات کے بیچ اپنی کارکردگی کا لوہا منوانا ہے۔ اگر پاکستانی بولرز نے انگلش کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا لیا، تو لارڈز کا یہ تاریخی معرکہ پاکستان کے نام ہو سکتا ہے۔
