لاہور ۔کرک اگین۔ رپورٹ ۔ لاہور ہائیکورٹ میں رضوان کی درخواست آج سماعت کیلئے کیوں مقرر ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ۔
لاہور ہائی کورٹ میں محمد رضوان کا کیس۔ کہانی آخر ہے کیا؟پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کیس کر دیا ہے۔ عدالت نے بھی اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آج ہی کے دن اس کی سماعت رکھ دی ہے۔یہ سارا معاملہ شروع کہاں سے ہوا؟انگلینڈ کے خلاف میچوں کے بعد ڈریسنگ روم کی باتیں باہر لیک ہونے کا شور مچا تھا۔ اسی دوران خبر آئی کہ سائبر کرائم ایجنسی نے محمد رضوان اور امام الحق کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ رضوان کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے پاس ایسا کوئی قانون یا حق نہیں ہے کہ وہ کسی ثبوت کے بغیر ان کے فون، پیسوں کے لین دین یا ذاتی زندگی کی چھان بین کرے۔ اسی لیے وہ انصاف کے لیے عدالت چلے گئے ہیں۔
راتوں رات کیس عدالت لگنے کا کیا مطلب
جیسے ہی رضوان نے درخواست دی، بہت جلدی اس پر نمبر بھی لگ گیا اور اگلے ہی دن کی تاریخ مل گئی۔ عام طور پر عدالتوں میں اتنا وقت نہیں ملتا، لیکن اس تیزی کے دو مطلب نکالے جا رہے ہیں۔
قومی کھلاڑی کا معاملہ۔رضوان پاکستان کے بڑے اسٹار ہیں، اس لیے ان کے وکیلوں نے عدالت کو بتایا ہوگا کہ اگر دیر ہوئی تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی۔پردے کے پیچھے کی لڑائی: کرکٹ حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر طاقتور لوگوں کے درمیان اندرونی اختلافات چل رہے ہیں۔ ایک طرف سے کھلاڑیوں کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے، تو دوسری طرف سے انہیں بچانے کا راستہ دکھایا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے لیے مشکل کیوں؟کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے لیے یہ صورتحال کافی پریشان کن ہو سکتی ہے۔نظم و ضبط کا مسئلہ۔ اگر عدالت نے ایجنسی کی کارروائی روک دی، تو بورڈ کے لیے کھلاڑیوں پر سختی کرنا مشکل ہو جائے گا۔کھلاڑیوں کا بدلا ہوا انداز: اس کیس سے یہ پتا چلتا ہے کہ اب کھلاڑی بورڈ کے دباؤ میں آنے کے بجائے قانون کا سہارا لینا جانتے ہیں۔ جب ٹیم کا سینئر کھلاڑی خود عدالت چلا جائے، تو بورڈ کی پوزیشن کمزور نظر آتی ہے۔آج کی پیشی کے بعد ہی پتا چلے گا کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور کرکٹ بورڈ اس صورتحال کو کیسے سنبھالتا ہے۔
محمد رضوان بالواسطہ پی سی بی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ چلے گئے،پٹیشن دائر
