لاہور ۔کرک اگین رپورٹ ۔ محمد رضوان پیش ہوں،تحقیقاتی ادارے نے نوٹس ایشو کردیا،تاریخ اور ٹائم ۔تازہ ترین خبر ہے
کرکٹ بریکنگ نیوز ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نئی طلبی ہو گئی ہے۔
انویسٹی گیشن ادارےسائبر کرائم ونگ نے انہیں ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اکتوبر کو دوپہر تین بجے بذاتِ خود پیش ہونے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے یا انہوں نے تعاون نہ کیا، تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ کچھ چھپانا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان کے خلاف تحقیقات اس وقت عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے کرکٹ کی خبریں دینے والے حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ معاملہ ایک ایسے کرکٹ ایجنٹ سے جڑا ہے جس نے کھلاڑیوں کی انویسٹمنٹ کروائی تھی اور بعد میں وہ مبینہ طور پر فراڈ ثابت ہوا، اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔
واضح رہے کہ چار پانچ دن قبل پاکستانی میڈیا نے یہ خبریں بریک کی تھیں کہ محمد رضوان وفاقی تحقیقاتی ادارے سائبر کرائم کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ ان خبروں کے بعد رضوان نے گزشتہ روز ایک طویل خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ “مجھے کب بلایا گیا ہے؟ مجھے جہاں بھی بلائیں گے میں حاضر ہوں، لیکن مجھے سوالات دیے جائیں اور بتایا جائے کہ مجھ پر الزامات کیا ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا فون بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا”۔ اب اس خط کے جواب میں متعلقہ انویسٹی گیشن ادارے نے انہیں باقاعدہ نیا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
