کراچی۔کرک اگین رپورٹ ۔ سری لنکا ٹی 20 سیریز،بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کپتان تبدیل،نیا وکٹ کیپر،بریکنگ نیوز ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کی سلکشن پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھی مگر ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اب کپتانی کے معاملے پر شدید
اختلافات سامنے آئے ہیں۔
اس وقت کی کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے اعلیٰ حلقوں اور پی سی بی کے ایوانوں میں صاحبزادہ فرحان کی قیادت کو پسند نہیں کیا جا رہا اور ان پر بھرپور اعتماد کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ انہوں نے متعدد فیصلے ایسے کیے جو غلط ثابت ہوئے، اور پھر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے سامنے دبتے نظر آئے۔طور کپتان صاحب فرحان پر اعتماد نظر نہیں آئے۔
ایسے حالات میں دوسرے مضبوط امیدوار شاداب خان بچتے ہیں، جن کا نام پہلے بھی قیادت کے لیے سامنے آیا تھا اور اب وہ کپتانی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔ حتمی فیصلہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی حکام کرنے والے ہیں، غالب خیال یہی ہے کہ شاداب خان کے نام کا قرعہ نکلے گا۔
ذرائع کے مطابق، سری لنکا کے خلاف پاکستان کا اسکواڈ تقریباً وہی ہوگا جو حال ہی میں جاپان میں ایشین گیمز کھیلنے گیا تھا، البتہ اس میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں ایک اضافی وکٹ کیپر شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ بابر اعظم بھی اس فارمیٹ سے قریب باہر ہی ہوں گے، البتہ ان کے نام کے اوپر کچھ اعلیٰ حکام نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں اسکواڈ سے نہ نکالا جائے۔ دوسری جانب، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے حوالے سے پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ اس ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے چند گھنٹوں میں حتمی طور پر سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اس کے بعد ہونے والے تین ملکی ون ڈے کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس ون ڈے کپ میں پاکستان کے تمام صفِ اول کے کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ایکشن میں نظر آئیں گے، البتہ محمد رضوان اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیشِ نظر دو نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا تاکہ انہیں ڈیبیو کروا کر یہ دیکھا جا سکے کہ وہ ٹیم میں کیا اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست کے بعد جہاں فینز مایوس ہیں، وہیں پاکستان کرکٹ میں بھی افسردگی کا ماحول پایا جا رہا ہے
