لاہور۔کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل 12 کے لیے بہت سے فیصلے فائنل ہو گئے ۔ورک شاپ میں طے کیا گیا کہ کم سے کم بھی ایک ٹیم صرف کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی مد میں آدھا ارب روپیہ خرچ کرے گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 ۔ آپریشنز ورکشاپ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد ۔ورکشاپ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی ۔
تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا۔
ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کر دی گئی۔
ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی۔ مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں۔
تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا سطری جائزہ لیا اور متفقہ طور پر منظور کیا۔آپریشنز ورکشاپ کی قیادت سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کی ۔
ورکشاپ میں ہر فرنچائز کی سیلری کیپ پر بھی فیصلہ کیا گیا ۔
ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے۔مکمل سات کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائزکو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا۔
ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریبا ایک اعشاریہ چھ ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔اگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے، گزشتہ سیزن کی ’ڈائریکٹ سائننگ‘ کو برقرار رکھتی ہے، یا یہ دونوں کام کرتی ہے، تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50.5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گی۔پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے۔
ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا۔
ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔
