مسقط۔ کرک اگین رپورٹ۔
انڈر 19 ایشیا کپ۔ میدان میں غلط پرچی لے جانے کا سنسنی خیز انکشاف، کرکٹ بریکنگ نیوز ہے یہ میچ کے دوران حمزہ ظہور کے ساتھ کیا ڈراما ہوا؟ پاکستان کی تاریخی فتح کا اندرونی احوال
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں گرین شرٹس کو تاریخی فتح دلانے والے مڈل آرڈر بلے باز حمزہ ظہور نے ایک ایسا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے جس نے کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ پاک بھارت ٹکراؤ کے دوران غلطی سے ایک ایسی پرچی (پیپر) میدان میں لے گئے تھے جو دراصل پہلے میچ کی پلاننگ پر مبنی تھی۔ اس ایک غلطی نے میچ کے دوران سسپنس اور ڈرامے کی صورتحال پیدا کر دی تھی، لیکن حمزہ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا۔
جب کریز پر غلط پرچی نے سسپنس بڑھا دیا
حمزہ ظہور نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے بتایا، میدان میں ایک عجیب ڈراما ہوا، میں غلطی سے دوسرا پیپر اپنے ساتھ لے گیا تھا جو کہ ہمارے پہلے میچ کا پلان تھا۔ اس اعتراف نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر اس غلط پرچی کی وجہ سے پلاننگ الٹ جاتی تو کیا ہوتا؟ تاہم، میدان کے اندر اس بڑے معّمے اور دباؤ کے باوجود حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے کریز پر وہ جادو دکھایا جس کی امید خود بھارتی ٹیم کو بھی نہیں تھی۔
حسنین ڈار کے ساتھ وہ ماسٹر پلان جس نے بھارت کو اڑا دیا
جب پاکستان کے 5 چوٹی کے بلے باز محض 61 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، تو حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار کریز پر موجود تھے۔ حمزہ ظہور کا کہنا تھا، جب میری حسنین ڈار کے ساتھ پارٹنرشپ جاری تھی، تو ہم نے صرف ایک ہی ماسٹر پلان بنایا تھا کہ ہم نے کسی بھی قیمت پر وکٹ نہیں گنوانی اور میچ کو آخر تک لے کر جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پہلے ہی دن سے یہ عزم کر رکھا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا، وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا،پرچی کی کہانی
ٹیم اسٹاف کا کمال اور روایتی حریف کے خلاف کھیلنے کا جنون
نوجوان بیٹر نے اس تاریخی کامیابی کا سہرا ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سر بھی باندھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اسٹاف کی طرف سے ہمیں بھرپور سپورٹ مل رہی تھی۔ انہوں نے ہمیں کسی دباؤ میں لانے کے بجائے صرف یہ کہا تھا کہ جاؤ اور کھل کر اپنی قدرتی گیم کھیلو۔ حمزہ ظہور نے اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں میچ ہو، روایتی حریف انڈیا کے خلاف رنز اسکور کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہمیشہ سے ایک الگ اور شاندار احساس دیتا ہے۔
